وندے بھارت ٹرینوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وسیع اقدامات کیے گئے ہیں: وزیر ریلوے

ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے بدھ کے روز لوک سبھا میں بتایا کہ وندے بھارت ٹرینوں کے لئے وسیع حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔
مسٹر اشونی وشنو نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹرینوں کی حفاظت کے لیے پٹریوں پر شیلڈ بھی لگائی گئی ہیں۔

محکمہ ریلوے مسافروں کی سلامتی کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ساری ریاستیں ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے زمین کے حصول میں تعاون کر رہی ہیں، لیکن بعض ریاستیں ایسا نہیں بھی کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ریلوے کے کام کو سیاست سے نہ جوڑا جائے اور اسے ذاتی مسئلہ نہ بنایا جائے۔ وہ ریلوے کی ترقی کے لیے تمام ریاستوں سے تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

مسٹر اشونی وشنو نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ کونکن ریلوے ایک کمپنی ہے اور اسے مسلسل نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ حکومت کونکن ریلوے کو خسارے سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس معاملے پر متعلقہ ریاستوں سے خط و کتابت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں ریلوے کے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں ریاست کے اندر متعدد ریلوے لائنوں کو ڈبل کرنا بھی شامل ہے۔ ریاست کا ریلوے بجٹ 16 گنا بڑھا کر 7,306 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.