ڈلیگیٹ میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی

ڈلگیٹ سرینگر میں ریڈیو کشمیر کے قریب ناکے کی چیکنگ ڈیوٹی کے دوران اسمارٹ سٹی بس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکار کی شناخت آرمڈ ریزرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی محمد کے طور پر کی گئی ہے، جو پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں تعینات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی ریڈیو کشمیر کراسنگ کے قریب ناکے کی ڈیوٹی پر تھا کہ ایک سمارٹ سٹی بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.