وی کے سکسینہ نے لداخ کے چوتھے لیفٹنٹ گورنر کے بطور حلف لیا

صدر دروپدی مرمو کی جانب سے آئینی عہدے پر مقرر کرنے کے چند دن بعدونئی کمار سکسینہ لداخ کے نئے لیفٹنٹ گورنر کے طور پر حلف لیا۔

حکام نے بتایا کہ سی آئی بی ایس آڈیٹوریم لیہہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سکسینہ کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ارون پلی نے عہدے کا حلف دلایا۔

سی آئی بی ایس آڈیٹوریم لداخ میں منعقدہ تقریب میں چیف سیکرٹری لداخ، تمام انتظامی سیکرٹریوں ور دیگر معززین نے شرکت کی۔

ایل جی وی کے سکسینہ کو یوٹی لداخ کے نئے ایل جی کے طور پر حلف لینے کے بعد لداخ پولیس نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Comments are closed.