جموں میں شادی کی تقرہب میں فائرنگ واقعہ :فاروق عبداللہ اور نائب وزیر اعلیٰ بال بال بچ گئے

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری بدھ کی رات جموں کے مضافات میں ایک شادی ہال کے باہر بندوق بردار کے حملے میں بال بال بچ گئے۔

اس دوران پرانی منڈی کے رہنے والے ملزم کمل سنگھ جموال کو سیکورٹی گارڈز نے قابو کر لیا اور اسے پوچھ گچھ گرفتار کرلیا

یہ واقعہ جموں کے پوش گریٹر کیلاش علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب وزیر اعلیٰ ایک شادی کی تقریب سے باہر آ رہے تھے۔

Comments are closed.