پٹن میں سڑک حادثہ ، سکوٹی سوار جاں بحق
شمالی قصبہ پٹن میں حیدر بگ کے قریب ایک سڑک حادثے میںسکوٹی سوار جاں بحق ہو گیا
حکام نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت نعیم احمد راتھر ولد محمد اکبر راتھر ساکنہ بکو پٹن کے بطور ہوئی
انہوں نے کہا کہ وہ سکوٹی پرسوار تھا اور ایک درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طو رپر زخمی ہو گیا
حکا م نے بتایا کہ اسے شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد ٹراما اسپتال پٹن لے جایا گیا، جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں جے وی سی اسپتال سرینگر ریفر کر دیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.