یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2025 :جموں کشمیر کے 16امید واروں سمیت 958 کوالیفائی
یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سول سروسز امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس دوران 16جموں کشمیر کے امید واروں سمیت کل 958 امیدواروں نے امتحان میں کوالیفائی کیا ہے اور مختلف مرکزی سول سروسز میں تقرری کیلئے ان کی سفارش کی گئی ہے۔
امتحان میں انوج اگنی ہوتری نے ٹاپ کیا ہے جس کے بعد راجیشوری سووے ایم اور اکانش دھول نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔
سروسز کا امتحان ہر سال تین مرحلوں میں لیا جاتا ہے ۔ ابتدائی، اہم اور انٹرویو یو پی ایس ایس کے ذریعے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS)، انڈین فارن سروس (IFS) اور انڈین پولیس سروس (IPS) کے افسران کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ 348 سفارش کردہ امیدواروں کی امیدواری عارضی رکھی گئی ہے۔مرکز نے سول سروسز امتحان کے ذریعے 1,087 اسامیوں کو پ±ر کرنے کی اطلاع دی تھی۔ادھر نین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ سول سروسز امتحان 2025 کے حتمی نتائج میں کشمیری پس منظر کے حامل کئی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
Comments are closed.