شہری اور کمیونٹی رہنما ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور خیر سگالی کی فضا میں اپنا حصہ ڈالیں/ منوج سنہا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کنٹرول روم، کشمیر میں سینئر پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں وادی میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ کے مطابق لیفٹنٹ گورنر نے افسران کو سخت چوکس رہنے اور عوامی امن و سکون کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے شہریوں اور کمیونٹی رہنماو¿ں سے اپیل کی کہ وہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور معاشرے میں امن اور خیر سگالی کی فضا میں اپنا حصہ ڈالیں۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ امن کے تحفظ اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کی فعال شرکت کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لوک بھون سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد جموں و کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
Comments are closed.