پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں پلوامہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے بھنگ بھوسہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ کی ایک پارٹی نے معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے تقریباً 1.6 کلو بھنگ بھوسہ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت امتیاز ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن کاکہ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 15/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ پولیس معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔
Comments are closed.