تاریخی فتح: جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی جیت لی

جموں و کشمیر کی ٹیم نے آج ایک نیا تاریخ ساز کارنامہ انجام دے دیا۔ جموں و کشمیر نے کرناٹک کے خلاف فائنل مقابلہ پانچویں دن ہفتہ کو ڈرا ہونے کے بعد پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر پہلی بار رنجی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ کامیابی اس لیے بھی یادگار رہی کہ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ اس تاریخی لمحے کے گواہ بننے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
جموں و کشمیر کے کپتان پارس ڈوگرا نے جیسے ہی دوسری اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا کر ڈکلیئر کی کھلاڑی میدان میں جشن منانے لگے۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ ہو چکے تھے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ ملا کر میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور جموں و کشمیر نے پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جموں و کشمیر کو یہ تاریخی کامیابی حاصل کرنے میں 67 برس لگ گئے۔ پہلی بار فائنل کھیلنا، وہ بھی آٹھ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم کرناٹک کے خلاف ایک بہت بڑا کارنامہ تھا۔ تاہم ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کرناٹک کو قابو میں رکھا۔
شبھم پنڈیر کی شاندار سنچری (121 رنز) اور عاقب نبی کی پانچ وکٹوں نے کرناٹک کو دباؤ میں ڈال دیا۔ جموں و کشمیر کی دوسری اننگز میں کامران اقبال نے ناقابلِ شکست 160 رنز جبکہ ساحل لوتھرا نے ناقابلِ شکست

Comments are closed.