پونچھ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش، پستول، دیگر لاجسٹک اسٹورز ضبط
فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے ایک دور افتادہ گاؤں ہری بدھا بائول میں ملی ٹنٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کرکے اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر لاجسٹک سامان بر آمد کیا۔
یہ ٹھکانہ ایک قدرتی غار میں قائم کیا گیا تھا جس کو ایک تلاشی آپریشن کے دوران بے نقاب کر دیا گیا۔
یہ جانکاری فوج کی وائٹ نائٹ کور نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر وائٹ نائٹ کور کے دستوں نے بری بدھا بائول کے عمومی علاقے میں تلاشی آپریشن انجام دیا’۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ایک قدرتی خفیہ ٹھکانے سے ایک پستول، دو میگزین، کپڑے، اشیائے خوردنی اور دیگر لاجسٹک سامان بر آمد کیا گیا۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی علاقے میں مسلسل نگرانی اور پیشگی کنٹرول کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا اور امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔
Comments are closed.