جموں وکشمیر لوک بھون میں ارونا چل پردیش اور میزورم کا ’یومِ ریاست‘ منایا گیا

جموں/20فروری

جموں و کشمیر لوک بھون میں اروناچل پردیش اور میزورم کا ’یومِ ریاست‘ منایا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اروناچل پردیش اور میزورم کے لوگوں کو دِلی مُبارک باد پیش کی ۔اُنہوں نے عوام کی صحت، خوشحالی اور خطے کی تیز رفتار سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے دعا کی۔
اُنہوںنے ’ایک بھارت ،شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی اور روحانی میراث اسے دُنیا بھر میں منفرد بناتی ہے اور یہ اتحاد و ہم آہنگی کے نظریات کو فروغ دیتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،”اروناچل پردیش اور میزورم محض جغرافیائی خطے نہیں بلکہ ملک کی ثقافتی ورثے اور یکجہتی واتحاد کی زندہ علامتیں ہیں۔“
اُنہوں نے کہا ،”یہ دونوں ریاستیں ہندوستان کے درخشاں ہیروں کی مانند ہیں۔ ان کی روایتی ثقافت اور مضبوط سماجی اَقدار کا منفرد امتزاج پورے ملک کے لئے ثابت قدمی اور ہم آہنگی کا نمونہ پیش کرتا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اروناچل پردیش اور میزورم کے ترقیاتی سفر میں آنے والی نمایاں تبدیلیوں کو بھی اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے دونوں ریاستوں کی عظیم شخصیات اور نمایاں رہنماو¿ں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

Comments are closed.