بارہمولہ میں مشتبہ آئی ای ڈی برآ مد، ناکارہ بنا دی گئی

سری نگر، 20 فروری

سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد کی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ بارہمولہ کے جانباز پورہ علاقے میں بارہمولہ – ہندوارہ شاہراہ پر گذشتہ شام سکیورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی نے ایک مشتبہ شے دیکھی جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا اور سکیورٹی فورسز کے سینئر افسران جائے موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
واضح رہے کہ یہ ضلع میں گذشتہ تین دنوں کے دوران دوسری اس نوعیت کی بر آمدگی ہے۔
قبل ازیں 18 فروری کو بارہمولہ – سری نگر قومی شاہراہ پر ایک مشتبہ آئی ای ڈی بر آمد کرکے ناکارہ بنا دی گئی تھی۔

Comments are closed.