ہائر اسکنڈری اسکول قاضی گنڈ میں آگ کی واردات ،دو فائر سروس اہلکار زخمی

قاضی گنڈ کے گورئمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں منگل کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی ۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک سنیئر عہدیدار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع فائر کنٹرول روم قاضی گنڈ کو صبح 8بجکر35منٹ پر آگ کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فائر اسٹیشن قاضی گنڈ اور فائر اسٹیشن ٹنل سے فائر ٹینڈرس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

آگ نے جی سی آئی شیٹ کی چھت والی ڈھانچہ والی دو منزلہ ایل کی شکل والی عمارت کے کچھ حصے کو متاثر کیا، جس سے چھت کو کافی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران آگ بجھانے کے دوران دو فائر اہلکار زخمی ہو گئے۔

انہوںنے مزید کہا کہ زخمی فائر سروس اہلکاروں کی شناخت فائر مین مظفر احمد وانی (بیلٹ نمبر 1789)اور فائر مین (ڈرائیور) وسیم مہراج شاہ (بیلٹ نمبر 2709)کے بطور ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اہلکار ایف اینڈ ای ایس قاضی گنڈ میں تعینات ہیں اور انہیں فوری طور پر علاج کیلئے طبی مرکز میں منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور فی الحال مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.