طویل خراب موسمی صورتحال :جموں زون کے بورڈ امتحانات کیلئے نصاب میں 15 فیصد ی رعایت کا اعلان

جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو جموں صوبے کے سالانہ باقاعدہ امتحانات میں شرکت کرنے والے سمر زون کے 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلبا ءکیلئے نصاب میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا۔

عہدیدار وں نے بتایا کہ جموں صوبے کے سالانہ امتحانات میں 10 ویں، 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے طلباءکے نصاب میں 15 فیصد چھوٹ دینے کا فیصلہ پچھلے سال خراب موسم اور جنگ جیسی صورتحال کے طویل وقفوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ گزشتہ تعلیمی سیشن کے دوران طویل خراب موسم، سیلاب جیسے حالات اور موجودہ حالات کی وجہ سے تعلیمی رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا، جس نے نصاب کی بروقت تکمیل کو متاثر کیا۔اس رعایت کا مقصد تعلیمی برابری کو یقینی بنانا اور سمر زون کے طلباءکو آنے والے امتحانات میں کسی قسم کی خرابی کا سامنا کرنے سے روکنا ہے۔بورڈ کے سالانہ امتحانات دسویں جماعت کیلئے 17 فروری، 12ویں جماعت کیلئے 23 فروری اور گیارہویں جماعت کیلئے 28 فروری سے شروع ہونے والے ہیں۔

Comments are closed.