ڈوڈہ میں فوجی گاڑی کھائی میں جاگری ، 10فوجی اہلکار از جاں ، دس زخمی ، منوج سنہا کا اظہار دکھ
سرینگر /22جنوری
جموں کے ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ چمب علاقے میں فوج کی ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس دوران گاڑی میں سوار 10فوجی اہلکار از جاں ہو گئے جبکہ 10دیگر زخمی ہو گئے ۔ ادھر حادثے پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سمیت دیگر سیاسی لیڈران نے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ چمب روڈ پر کھنی ٹاپ پر جمعرات کی صبح فوج کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوج کی کیسپر گاڑی کھنی ٹاپ کے قریب اس وقت گھاٹی میں گر گئی جب ایک ٹیم آج صبح آپریشن کے لیے جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی سڑک سے تقریباً 400 میٹر نیچے جا گری جس کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا”
زخمیوں کو ایس ڈی ایچ بھدرواہ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں خصوصی علاج کے لیے ا±دھم پور کے آرمی کے کمانڈ اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔“
دریں اثنا، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت میں کھڑی ہے۔
Comments are closed.