وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خطے نے تاریخی ترقی دیکھی / منوج سنہا

جموں 21 جنوری

جموں کشمیر لوک بھون نے آج جموں میں تریپورہ ، منی پور اور میگھالیہ کے اسٹیٹ ہوڈ ڈے کا جشن منایا ۔
” ایک بھارت شریشٹھ بھارت “ کے جذبے کو اجاگر کرنے والی اس ثقافتی شام نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں رہنے والے طلبہ ، سیکورٹی اہلکاروں اور تریپورہ ، میگھالیہ اور منی پور کے لوگوں کو ایک جگہ جمع کیا ۔
اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے موقع پر تریپورہ ، میگھالیہ اور منی پور کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے تینوں ریاستوں کی عظیم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قوم کی تعمیر میں ان کے عظیم کردار کو یاد کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ تریپورہ ، منی پور اور میگھالیہ کی ثقافتی تنوع اور بھر پور ورثہ خطے کی ترقی کیلئے طاقتور انجن کا کام کر رہے ہیں اور جدت ، معاشی ترقی اور سماجی لچک کو فروغ دے رہے ہیں ۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس خطے نے تاریخی ترقی دیکھی ہے جو نہ صرف معاشی نمو کو فروغ دے رہی ہے اور امن کو یقینی بنا رہی ہے بلکہ خطے کی منفرد ثقافتی شناخت کی حفاظت اور جشن بھی منا رہی ہے ، سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے اور ہاسپٹیلٹی سیکٹرز کو تقویت دے رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج تریپورہ ، منی پور اور میگھالیہ کی مقامی معیشتیں ترقی کر رہی ہیں ۔ ورثہ کی حفاظت اور انفراسٹرکچر کی ترقی ، بہتر رابطہ کاری ، نئی اعلیٰ تعلیمی اداروں نے فخر کا احساس پیدا کیا ہے ، نوجوانوں کو جدت طرازی کی ترغیب دے رہے ہیں جبکہ جڑوں کا احترام کر تے ہوئے فنون اور دستکاریوں کو زندہ کر رہے ہیں ۔
اللہ کرے یہ ریاستیں آنے والے وقتوں میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو لیں ۔

Comments are closed.