گنڈ بل سانحہ : دو سال کے طویل انتظار کے بعد لاپتہ آخری شہری کی نعش بر آمد ، علاقہ سورگوار
سرینگر /19جنوری / ٹی آئی نیوز
دو سال سے زیادہ طویل اور تکلیف دہ انتظار کے بعد گنڈ بل سانحہ میں لاپتہ آخری شہری شوکت احمد شیخ کی نعش جہلم سے بر آمد کر لی گئی
مقامی باشندوں نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والے شہری کی نعش سوموا رکی صبح جائے حادثہ کے قریب دریا کے کنارے سے دیکھی گئی اور اسے بازیافت کیا گیا۔
خیال رہے کہ سانحہ کے فوراً بعد، مارکوس کے ایلیٹ غوطہ خوروں نے ایس ڈی آر ایف کی کوئیک رسپانس ٹیم کے ساتھ مل کر جہلم میں متعدد مقامات پر پانی کے اندر وسیع تلاشی کارروائیاں کیں۔ تاہم مسلسل کوششوں کے باوجود اس وقت لاش نہیں مل سکی۔سوموار کو مقامی لوگوں نے دریا میں لاش دیکھی اور حکام کو اطلاع دی جس کے بعد اسے نکال لیا گیا۔
Comments are closed.