رویندر رینہ نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں 17 جنوری

سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق ایم ایل اے مسٹر رویندر رینہ نے آج لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔

انہوں نے عوامی اہمیت کے حامل مختلف مسائل اور متعدد مذہبی مقامات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جن میں بابا نار سنگھ جی دیو ستھان ( لمبیری ) نوشہرہ ، منگلا ماتا مندر اور منگلا دیوی ( قلعہ اور مندر ) کو مذہبی اور بارڈر ٹورازم کے تحت اور راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیر بدیسر شامل ہیں ۔

Comments are closed.