کھیل ایک طاقتور قوت ،برادریوں کو متحد کرکے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے / منوج سنہا
جموں 17 جنوری
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز جموں میں ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے منعقدہ دو روزہ ” نیشنل لیول سپورٹس کانفرنس ایس آر آئی جے اے این “ کا افتتاح کیا ۔
یہ کانفرنس جموں و کشمیر یو ٹی میں کھیلوں کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کیلئے قابل عمل حکمت عملیوں کی نشاندہی کرے گی ، نیشنل سپورٹس پالیسی 2025 اور جموں و کشمیر سپورٹس پالیسی 2022 کے موثر نفاذ کیلئے روڈ میپ تیار کرے گی اور ایک لچکدار اور مستقبل کیلئے تیار نسل کی تشکیل کیلئے اقدامات کو اجاگر کرے گی ۔
اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر نے کھیلوں کو تعلیم اور ضروری زندگی کی مہارتوں سے جوڑنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں انضمام کے ساتھ کھیل نوجوانوں کی مکمل اور ہمہ جہت ترقی کا ایک طاقتور ذریعہ بن سکتے ہیں ۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” کھیل ایک طاقتور قوت ہے جو افراد کو تشکیل دیتی ہے ، برداریوں کو متحد کرتی ہے اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ نوجوانوں کیلئے کھیل ایک حقیقی زندگی کا سکول ہے جو نظم و ضبط ، اقدار اور قیادت کو زندہ تجربے کے ذریعے سکھاتا ہے ۔ یہ بااختیاری ، سماجی بیداری اور معاشرے کی مجموعی ترقی کا ایک مضبوط ذریعہ ہے ۔ “
انہوں نے زور دیا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی صلاحیت صرف پر امن ماحول میں ہی پروان چڑھ سکتی ہے ۔ بھارت کو حقیقی کھیلوں کی طاقت بنانے کیلئے ہمیں کھیلوں اور سیاست کو سختی سے الگ رکھنا ہو گا ۔
Comments are closed.