پروفیسر احمد اللہ خان (بربرشاہ ) کی اہلیہ کا انتقال
سرینگر/19 جنوری/
پروفیسر احمداللہ خان (سابق پرنسپل ایس پی کالج سرینگر )کی اہلیہ کا 9جنوری2026بروزجمعہ سرینگر میں انتقال ہوگیا، جس سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اورعلاقے بھر میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحومہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) الطاف خان اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) زبیر خان کی والدہ محترمہ تھیں ۔مرحومہ کی تجہیز و تدفین اسی روز بربرشاہ سرینگر میں انجام دی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھی جنہیں علاقے بھر میں قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔اس سلسلے میں سوگوار کنبے خصوصا ڈی آئی جی الطاف خان اور ایس ایس پی زبیر خان کے ساتھ تعزیت پرسی جاری ہے ۔ لوگوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کے چیئرمین آکاش امین بٹ نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی الطاف خان، ایس ایس پی زبیر خان اور دیگر افرادِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔“اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔افراد کنبے کے مطابق آج یعنی سوموار12جنوری کو مرحومہ کا چہارم انجام دیا جارہا ہے ۔
Comments are closed.