گنڈبل سرینگر کشتی الٹ جانے کا سانحہ :دو سال بعد ریت نکالنے کے دوران انسانی پاﺅں بر آمد

گنڈبل سرینگر کشتی کے سانحہ کے تقریباً دو سال بعد جس میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے اتوار کے روز مقامی لوگوں نے دریائے جہلم کے کنارے ریت سے نکالنے کے دوران ایک انسانی پاﺅں بر آمد کر لیا ۔ یہ دریافت دریا کے کنارے ریت جمع کرنے میں مصروف لوگوں نے کی جس سے مقامی حکام کو فوری طور پر الرٹ کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ریت کو صاف کرتے ہوئے انسانی پاو¿ں سے مشابہہ چیز دیکھی۔

ایک مقامی شہری نے بتایا ” یہ پرانا اور جزوی طور پر بوسیدہ ہوا دکھائی دے رہا تھا۔جس کے بعد ہم نے فوراً پولیس کو اطلاع دی“۔حکام نے ابھی تک باقیات کی اصلیت کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ علاقے میں یہ قیاس آرائیاں گہری ہیں کہ وہ شوکت احمد شیخ جو معمار ہیں 16 اپریل 2024 کو کشتی الٹنے سے لاپتہ ہو گئے تھے۔

Comments are closed.