پی آئی بی سرینگر کی جانب سے بڈگام میں ’وارتلاپ‘ میڈیا ورکشاپ

سرینگر، 10جنوری2026/

پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سرینگر نے ضلع انتظامیہ بڈگام کے اشتراک سے آج بڈگام میں ایک میڈیا ورکشاپ ’وارتلاپ‘ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد میڈیا برادری کو وکست بھارت–گارَنٹی فار روزگار اینڈ اجیویکا مشن (گرامین) ایکٹ، 2025 کے دفعات، مقاصد اور نفاذ کے فریم ورک سے آگاہ کرنا تھا۔
پروگرام کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کی جو کہ تقریب پر بحیثیت مہمانِ خصوصی موجود تھے۔ دن بھر جاری رہنے والے اس ورکشاپ میں ضلع بڈگام کے تقریباً 45 صحافیوں نے شرکت کی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ پالیسی اصلاحات کو عام لوگوں کے لیے قابلِ فہم معلومات میں تبدیل کرنے میں میڈیا کا کردار نہایت ہی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ باخبر اور ذمہ دار رپورٹنگ شفافیت، جوابدہی اور سرکاری پروگراموں کے نچلی سطح پر مو¿ثر نفاذ میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وکست بھارت–جی رام جی ایکٹ، 2025 دیہی روزگار پالیسی میں ایک بنیادی اور انقلابی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کے مقاصد اور فوائد بروقت اور درست انداز میں دیہی گھرانوں تک پہنچانے کے لیے میڈیا کی فعال شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے خصوصاً روزگار اور دیہی بنیادی ڈھانچے سے متعلق فلاحی قوانین کے تناظر میں حقائق اور ترقی پر مبنی صحافت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
پریس انفارمیشن بیورو سرینگر کے ڈائریکٹر جناب قاضی سلمان نے اپنے استقبالیہ خطاب میں وکست بھارت– جی رام جی فریم ورک کے تحت متعارف کرائی گئی انقلابی تبدیلیوں اور مثبت اصلاحات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایکٹ کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے اور درست معلومات کی مو¿ثر ترسیل میں میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا۔
ورکشاپ میں وی بی– جی رام جی کے عملی پہلوو¿ں کا احاطہ کرنے کے لئے دو تکنیکی سیشنوں کا اہتمام کیا گیا۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر محترمہ سید جاسرہ سیدین نے اسکیم کے عمومی پہلوو¿ں اور خصوصیات پر روشنی ڈالی، جبکہ جناب تفہیم شاہ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے سکیم کے مختلف ستونوں اور اسکیم میں تکنیکی مداخلت کے انضمام پر گفتگو کی۔ ہر سیشن کے بعد سوال و جواب کا انٹرایکٹو مرحلہ رکھا گیا، جس کی بدولت صحافیوں اور ماہرین کے درمیان بامعنی تبادلہ خیال یقینی بن گیا۔
ضلع بڈگام کے چیف پلاننگ آفیسر، جناب جاوید احمد نجار نے کہا کہ میڈیا کو ایسی خبروں کی ترسیل کرنی چاہیے جو مجموعی طور پر معاشرے کے لیے مفید ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو حساس اور معاون کردار ادا کرتے ہوئے نفاذ کے عمل کو مزید سہل بنانا چاہیے۔
ورکشاپ کے دوران بہتر روزگار ضمانتوں، پائیدار اثاثہ جات کی تخلیق، غیر مرکزیت پر مبنی منصوبہ بندی اور مضبوط احتسابی نظام پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ نیا ایکٹ دیہی روزگار کی فراہمی کو وکست بھارت 2047 کے طویل مدتی وژن سے ہم آہنگ کرتا ہے، جبکہ شفافیت، بروقت اجرتوں کی ادائیگی اور روزگار کو بنیادی دیہی انفراسٹرکچر کے ساتھ مربوط بنانے کو بھی یقینی بناتا ہے۔
یہ ورکشاپ ضلع انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان تعمیری تبادلہ خیال کا ایک مو¿ثر پلیٹ فارم بھی ثابت ہوا، جس کا مقصد بہتر رابطہ کاری، معلومات کی مو¿ثر ترسیل اور ترقیاتی اقدامات پر باخبر عوامی مکالمے کو فروغ دینا تھا۔
پی آئی بی سرینگر کے میڈیا و کمیونیکیشن آفیسر ماجد پنڈت نے ان سیشنوں کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔ واضح رہے وارتالاپ میڈیا ورکشاپ کا تصور میڈیا اور حکومت کے درمیان مضبوط روابط استوار کرنے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کیا گیا، تاکہ بروقت، شفاف اور مو¿ثر ابلاغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.