نریندر مودی حکومت ملک میں دہشت گردی کو بے رحمی سے ختم کرنے کیلئے کوشاں / امیت شاہ
وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے زیر اہتمام انسداد دہشت گردی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر امیت شاہ نے این آئی اے کے نو اہلکاروں کو ان کی قابل ستائش خدمات اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات میں تعاون کے لئے سیوا پیڈک اور ویرتا پڈک سے نوازا۔
وزیر داخلہ نے این آئی اے کے تازہ ترین کرائم مینوئل، آرگنائزڈ کرائم نیٹ ورک ڈیٹا بیس اور گمشدہ اور برآمد شدہ ہتھیاروں کے ڈیٹا بیس کی بھی نقاب کشائی کی۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امیت شاہ نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”دہشت گردی انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے اور سب کو مل کر اس کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت ملک میں دہشت گردی کو بے رحمی سے روک رہی ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس، جسے ملک کی سوچ کی مشین کہا جاتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر ترین آپریشنل پلان وضع کرنے کے لیے تمام ایجنسیوں کی حکمت عملیوں کو یکجا کرتی ہے۔کانفرنس کی کلیدی توجہ پوری حکومت کے نقطہ نظر کی روح میں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مربوط کارروائی کے لیے رسمی اور غیر رسمی چینلز قائم کرکے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔یہ کانفرنس آپریشنل فورسز، تکنیکی، قانونی اور فرانزک ماہرین اور انسداد دہشت گردی میں مصروف ایجنسیوں کے لیے قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے مسائل اور دہشت گردی سے پیدا ہونے والے خطرات پر غور و خوض کے لیے ایک میٹنگ پوائنٹ ہے۔
Comments are closed.