سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سونہ مرگ میں ویٹ برج کے کام کا جائزہ لیا
گاندربل /26دسمبر
سیکر ٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اونی لواسانے آج سونہ مرگ کا دورہ کیا تاکہ یہاں کے ویٹ برج کے کام اور سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔
سیکرٹری کے ہمراہ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) کشمیر، اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) گاندربل اور دیگر متعلقہ اَفسران و اہلکارموجود تھے۔
دورے کے دوران اُنہوں نے ویٹ برج کی عملی حالت، اَفرادی قوت کی دستیابی اوربنیادی ڈھانچے کی مناسبیت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اوور لوڈِنگ کو روکنے ، ٹریفک کے ہموار ضابطے کو یقینی بنانے، سڑکوں کی حفاظت اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے ایکسل لوڈ کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
سیکرٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ ویٹ برج کے کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، بین محکمہ جاتی تال میل کو بہتر بنائیں اور سہولیت کی چوبیس گھنٹے فعالیت کو بالخصوص سیاحوں کی آمد او رزیادہ ٹریفک کے دوران برقرار رکھیں ۔
اُنہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے کے ساتھ بھی بات چیت کی اور روزمرہ کے کاموں میں درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا، کارکردگی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے مسائل کے بروقت اَزالہ پر زور دیا۔
اِس دورے کا مقصد ٹرانسپورٹ کی عمل آوری کے نظام کو مضبوط بنانا اور سونہ مرگ کے علاقے میں گاڑیوں کی آواجاہی کے مو¿ثر ضابطے کو یقینی بنانا تھا۔
Comments are closed.