امسال 1.47 کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے صوبہ جموں کی سیر کی

جموں، 26 دسمبر

گرچہ سال رواں کے آغاز میں ہی پہلگام واقعے اور اس کے بعد غیر معمولی نوعیت کی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے سیاحتی منظر نامے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے لیکن اس کے با وصف امسال قریب ڈیڑھ لاکھ سیاحوں جن میں 12 ہزار غیر ملکی سیاح شامل تھے، نے صوبہ جموں کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال جموں و کشمیر میں سیاحت کا شعبہ ماہ اپریل میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ماہ مئی میں آپریشن سندھور اور اگست کے مہینے میں شدید موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے متاثر رہا جس کے اثرات صوبہ جموں پر بھی مرتب ہوئے۔ ان حالات کی وجہ سے سیاحتی مقامات بشمول ماتا ویشنو دیوی، شیوکھوری مزار، پٹنی ٹاپ، سناسر، بھدرواہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
سرکاری اعاد شمار کے مطابق سال رواں کے دوران اب تک مجموعی طور پر 1 کروڑ 47 لاکھ 32 ہزار5 سو 52 سیاح جن میں 12 ہزار 8 سو 89 غیر ملکی سیاح شامل تھے، نے جموں صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوئے جن میں سے 63 لاکھ 68 ہزار 2 سو 33 یاتریوں نے ضلع ریاسی کے ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کی جن میں 12 ہزار 8 سو 85 غیر ملکی شامل تھے۔

حکام کے مطابق اسی طرح 9 لاکھ 65 ہزار 5 سو 92 یاتریوں نے ریاسی میں واقع شیو کھوری کی یاترا کی جبکہ 7 لاکھ 93 ہزار 1 سو 68 سیاحوں نے رام بن میں واقع پٹنی ٹاپ جبکہ 7 لاکھ 62 ہزار 5 سو 88 سیاح سانبہ – اودھم پور میں منسر کی سیر سے محظوظ ہوئے۔
اسی طرح 1 لاکھ 57 ہزار 7 سو 53 سیاحوں نے جموں میں سچھیت گڑھ کی سیر کی جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار 4 سو 33 نے کٹھوعہ میں سکرالہ ماتا، 20 ہزار 9 سو 39 نے ماتا بالا سندری اور 13 لاکھ 30 ہزار 5 سو 12 نے راجوری میں زیارت شاردہ شریف کی زیارت کی۔
اعداد و شمار کے مطابق 50 ہزار 4 سو 87 نے پونچھ میں ننگلی صاحب کا دورہ کیا جبکہ 2 لاکھ 74 ہزار 1 سو 75 جن میں ایک غیر ملکی سیاح بھی شامل تھا نے بھدرواہ، 2 لاکھ 9 ہزار 7 سو 68 نے سانبہ میں بابا چملیال اور 76 ہزار 4 سو 25 نے سانبہ میں ہی پُر منڈل کی سیر کی۔
سانبہ کے ہی اتربہنی کی سیر سے 83 ہزار 3 سو 52 جبکہ راجوری کے بانہال سے 1 لاکھ 28 ہزار 7 سو 13 سیاح لطف اندوز ہوئے، 4 لاکھ 31 ہزار 5 سو 82 سیاحوں نے رام بن میں سنسر کی سیر کی جبک1 لاکھ 81 ہزار 23 سیاحوں نے جموں میں سنسر کی سیر کی، 3 لاکھ 16ہزار 5 سو 17 سیاحوں نے کشتواڑ کے پڈر/مژھل کا دورہ کیا۔

جموں کے جھری سے 9 لاکھ 69 ہزار 6 سو 59 سیاح لطف اندوز ہوئے، 1 لاکھ 37 ہزار 17 سیاحوں نے کشتواڑ کا دورہ کیا، 1 لاکھ 10 ہزار 4 سو 87 سیاحوں نے اودھم پور میں پنچھری کا دورہ کیا، 1 لاکھ 38 ہزار 9 سو 53 نے اودھم پور ہی میں سدھ مہا دیو کا دورہ کیا، 81 لاکھ 98 جن میں 3 غیر ملکی سیاح شامل تھے، نے رام بن میں ٹاٹا پنی کی سیر کی جبکہ 52 ہزار 2 سو 27 نے پونچھ میں شری بڈھا امرناتھ، 16 ہزار 6 سو 87 نے راجوری میں ڈھیرہ کی گلی، 29 ہزار 3 سو 9 نے پونچھ میں لورن اور 7 جھیلوں، 16 ہزار 5 سو 54 نے کٹھوعہ میں رنجیت ساگر جھیل اور 3 ہزار 5 سو 42 نے ریاسی میں براداری کا دورہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ اس سال جنوری میں 14 لاکھ 4 ہزار 3 سو 6 سیاحوں نے جموں صوبے کا دورہ کیا جبکہ ماہ فروری میں یہ تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 9 سو 86 تھی،ماہ مارچ میں یہ تعداد 15 لاکھ 80 ہزار 1 سو 61 تک پہنچ گئی اور اپریل میں 17 لاکھ 38 ہزار 4 سو 13 سیاحوں نے جموں خطہ کا دورہ کیا۔

بعد میں ماہ اپریل کے آخری ہفتے میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد مئی میں شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے دوران، سب سے کم 8 لاکھ 97 ہزار 6 سو 22 سیاحوں نے جموں خطے کا دورہ کیا لیکن جون میں یہ تعداد بڑھ کر 21 لاکھ 38 ہزار 56 اور ماہ جولائی مین 16 لاکھ 22 ہزار 1 سو 69 تک پہنچ گئی۔
تاہم ماہ اگست میں غیرمعمولی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں کمی ہوئی اور اس ماہ میں 11 لاکھ 32 ہزار 7 سو 62 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ستمبر میں 4 لاکھ 41 ہزار 10، ماہ اکتوبر میں 7 لاکھ 43 ہزار 1 سو 17 اور نومبر کے مہینے میں 19 لاکھ 5 ہزار 61 سیاحوں نے جموں صوبے کی سیر کی۔
حکام نے بتایا کہ 14 اگست کو کشتواڑ ضلع کے چسوٹی گاؤں میں بادل پھٹنے سے آنے والے سیلاب سے 68 افراد از جان اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے اور 26 اگست کو کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس سےاس سال جموں کے سیاحتی سیزن پر بھی بڑے پیمانے پر اثر پڑا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2021 سے 2024 تک 7,49,70,943 سیاح جموں و کشمیر آئے جن میں جموں میں شری ماتا ویشنو دیوی اور کشمیر میں شری امرناتھ گھپا کے یاتری بھی شامل ہیں۔
سال 2021 میں، کل 1,13,16,534 سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور ان میں سے 1,06,50,757 نے جموں جبکہ 6,65,777 سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی۔
سال 2022 میں سیاحوں کی تعداد 1,88,84,317 تھی، جس میں سے 1,62,10,875 نے جموں کا دورہ کیا، جب کہ 26,73,442 نے کشمیر کی سیر لطف اندوز ہوئے اسی طرح 2023 میں، کل 2,11,80,011 سیاحوں میں سے 1,280,260 نے جموں کا دورہ کیا اور 31,55,835 نے کشمیر کا دورہ کیا۔
اسی طرح 2024 میں، 2,35,90,081 سیاحوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا جن میں سے 2,00,91,379 نے جموں اور 34,98,702 نے کشمیر کا دورہ کیا۔

Comments are closed.