سنیئر صحافی حاجی کرامت قیوم کو صدمہ ، والدہ انتقال کر گئیں

سنیئر صحافی اور بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیرمین حاجی کرامت قیوم کی والدہ انتقال کر گئی جس پر صحافتی ، سیاسی و سماجی انجمنوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی اور بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی کرامت قیوم کی والدہ بدھ کی صبح اس دنیا سے انتقال کر کے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ مرحومہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی علاقے میں غم و اندو کی لہر دوڈ گئی جس کے بعد مرحومہ کو پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ ادھر مرحومہ کے انتقال پر صحافتی برداری نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ انے تعزیتی پیغام میں بارہمولہ بارہمولہ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان خاس طور پر اپنے کرامت قیوم سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

ایسوسی ایشن کے اراکین نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں قدیم عیدگاہ، اولڈ ٹاون بارہمولہ میں حاجی کرامت قیوم کی آبائی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی۔وفد صدر گلزار احمد کی قیادت میں تھا اور ان کے ہمراہ سینئر صحافی الطاف بابا، سجاد حسین پیر، انظر محجو، نائب صدر بی ڈبلیو جے اے نثار یتو، جنرل سیکرٹری عمر رشید، سابق صحافی ریاض احمد، فیاض بخاری، تعمیل ارشاد اور کشمیر پریس سروس کے مجید شیری، منظور شیری، سہیل خان،رضوان میر ، ملک ریاض، رضوان گیلانی معراج لون، ندیم ڈار، جنید بٹ ارشاد بٹ ،ارشد فاروق، یعقوب لالہ، عروت مہراج، ناصر کچرو، اور عاشق میر شامل تھے ۔ ادھر دیگر صحافتی انجموں نے بھی مرحومہ کے انتقال پر دکھ زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔

Comments are closed.