وزیرِ اعظم مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 25 دسمبر
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا طرزِ عمل، شائستگی، نظریاتی استقامت اور قومی مفاد کو اوّلین ترجیح دینے کا عزم ہندوستانی سیاست کے لیے ایک مثالی معیار ہے۔
وزیرِ اعظم مودی نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’اٹل جی کا طرزِ عمل، شائستگی، نظریاتی استقامت اور قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھنے کا ان کا عزم ہندوستانی سیاست کے لیے ایک مثالی معیار ہے۔ اپنی زندگی کے ذریعے انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ عظمت کسی عہدے سے نہیں بلکہ کردار سے قائم ہوتی ہے اور یہی وہ کردار ہے جو معاشرے کی رہنمائی کرتا ہے۔‘‘
یو این آئی ۔ م ع۔ایف ا
Comments are closed.