انتظامیہ موسم سرما میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار / صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر /25دسمبر / ٹی آئی نیوز

انتظامیہ موسم سرما کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرگ نے کہا کہ تمام محکموں کو موسم سرما کی تیاریوں کے منصوبوں کو فعال کرنے کی ہدایت کے ساتھ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جا رہی ہے۔

سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر انشول گرگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں جموں اور کشمیر دونوں صوبوں کیلئے موسم سرما کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر کنٹرول رومز کو فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈویژنل کنٹرول روم انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کام کر رہا ہے۔

Comments are closed.