وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کرسمس کی مُبارک باد دِی

جموں/24دسمبر

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں و کشمیر اور دُنیا بھر میں کرسمس منانے والے لوگوں کو مُبارک باد پیش کی۔

وزیر اعلیٰ نے کرسمس کو امن، محبت اور ہمدردی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی تعلیمات آج بھی اِنسانیت کو رحم دلی، درگزر اور ہم آہنگی کے اقدار کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا،”کرسمس صرف ایک جشن نہیں ہے،یہ ہم آہنگی اور باہمی احترام کی ہماری مشترکہ اقدار کی توثیق ہے، جہاں تمام کمیونیٹوں کے لوگ اتحاد کے جذبے کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں۔“

وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر میں موجود قدیم بھائی چارے اور سیکولر اقدار پر زور دیا اور لوگوںسے اپیل کی کہ وہ اس موقعہ پر کم مراعات یافتہ افراد کی مدد کریں تاکہ ہر کوئی تہوار کی خوشیوں میں شامل ہو سکے۔

اُنہوںنے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور خوشی کی خواہش کی اور زیادہ ہم آہنگی اور خیر سگالی کے ساتھ مستقبل کی دعا کی۔

Comments are closed.