لیفٹنٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے ہفتہ کے روز منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر یو ٹی میں پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کی عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری،سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جموں و کشمیر بصیر الحق چودھری،تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں ، طبی و صحت اِداروں اور محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تپِ دق کے خاتمے کے قومی ہدف کے تئیں یو ٹی اِنتظامیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے ٹی بی سے متعلق معاملات اور علاج کے نتائج کے گہرے تجزیے پر زور دیا۔اُنہوںنے بغیر کسی رُکاوٹ کے بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن اور کمیونٹی پر مبنی ایک مضبوط سپورٹ سسٹم پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی مریض نظر اَنداز نہ ہو۔
اُنہوںنے محکمہ صحت اور ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ ٹیسٹنگ میں تیزی لائی جائے اور پسماندہ آبادیوں کی میپنگ کو ترجیح دی جائے۔
منوج سِنہا نے لوگوں میں علامات، تشخیص اور علاج کی دستیابی کے بارے میں بیداری کے لئے گھر گھراِنفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونی کیشن (آئی اِی سی ) مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ ٹی بی مُکت جموں و کشمیر اور ٹی بی مُکت بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بہترین طریقہ¿ کار اَپنائے۔
میٹنگ میں ضلع وار علاج کے نتائج، مشتبہ ٹی بی ٹیسٹنگ کی شرح، ٹی بی کیس نوٹیفکیشن اور ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی کیسز، نکشے پوشن یوجنا (این پی وائی) کی صورتحال، نکشے میترا پہل، آیوشمان بھارت گولڈن کارڈوں کی مکمل کوریج پر خصوصی توجہ کے ساتھ آشا ورکروں کی ترغیب، ’ایک مریض ۔ ایک نکشے میترا‘ماڈل کی عمل آوری، علاج اور ٹیسٹنگ کے آلات کی خریداری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ جموں و کشمیر نے پسماندہ آبادی میں 99 فیصد کوریج (28,62,686 افراد) حاصل کی ہے۔

Comments are closed.