موسمی پیشگوئی : بانڈی پورہ گریز شاہراہ اگلے احکامات تک بند
سرینگر /20دسمبر
موسمی پیشگوئی کے چلتے انتظامیہ نے 85 کلو میٹر گریز بانڈی پورہ سڑک کو اگلے احکامات تک بند کردیا ہے
سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق آج شام 4بجے سے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہے گی۔
ایس ایچ او تھانہ پٹھاکوٹ اور پولیس اسٹیشن ازمرگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ مقررہ شدہ وقت کے بعد گریز سے بانڈی پورہ اور اس کے برعکس کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو مشورہ دیا ہے کہ تعاون کریں اور احکامات پر عمل کریں۔جبکہ حکم نامہ آئندہ ہدایات تک نافذ العمل رہے گا۔
Comments are closed.