بارہمولہ میں سڑک حادثہ ، شہری جا ں بحق

سرینگر /16دسمبر / جانباز پورہ بارہمولہ میںموٹر سائیکل اور سومو گاڑی کے درمیان ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ۔

نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK05K-7140اور سومو گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد موٹر سائیکل سوار جس کی شناخت غلام قادر زرگر ولد مرحوم غلام رسول زرگر ساکنہ جیٹی خواجہ باغ بارہمولہ شدید زخمی ہو گیاجس کے بعد اس کو علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔

Comments are closed.