ادھم پور جھڑپ : مزید دو ایس او جی اہلکار زخمی ، آپریشن جاری

جموں /16دسمبر

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے سون مجالتا علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جاری تصادم میں مزید دو ایس او جی اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ آپریشن جاری ہے ۔ اس سے قبل جھڑ پ کے دوران ایک ایس او جی اہلکار از جاں ہو گیا تھا ۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں جبکہ اضافی کمک کو بھی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے۔

آئی جی جموں بھیم سین توتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آپریشن مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا۔ ان کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی ایک محدود مگر الرٹ ٹیم کا سب سے پہلے دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی۔

آئی جی جموں نے بتایا کہ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوج کی الرٹ یونٹس نے بھی فوری طور پر آپریشن میں حصہ لیا اور پورے علاقے کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرا ہونے اور جنگلاتی علاقے کے انتہائی مشکل اور خطرناک ہونے کے باعث سرچ اور کومبنگ آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز پوری احتیاط اور منظم حکمت عملی کے تحت کارروائی کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.