چیف سیکرٹری نے ہفتہ بھر کی ” پرشاسن گاوں کی اور “ مہم کیلئے اضلاع کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

جموں 15 دسمبر

ملک بھر میں ” سشاسن سپتاہ ۔ پرشاسن گاوں کی اور “ مہم جو 19 سے 25 دسمبر 2025 تک منایا جائے گا ، کے سلسلے میں تیاریوں کے پیش نظر چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج ایک اجلاس میں انتظامی سیکریٹریوں اور تمام ڈپٹی کمشنروں کی شرکت سے اضلاع کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔
اجلاس کا مقصد مربوط منصوبہ بندی ، موثر عوامی رابطے اور جموں و کشمیر بھر میں مہم کی کامیاب عملداری کے یقینی بنانا تھا ۔
چیف سیکرٹری نے مسلسل عوامی مشغولیت ، موثر شکایات کے ازالے میں زیادہ شفافیت اور احتساب کی اہمیت پر زور دیا اور تمام محکموں اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ قریبی تعاون سے کام کریں تا کہ ” پرشاسن گاو¿ں کی اور “ مہم عوام کو ٹھوس فوائد فراہم کرے اور یہاں شہری مرکزیت والے گورننس کے عزم کو مضبوط بنائے ۔
انتظامی سیکریٹریوں نے بھی اپنے تجاویز اور اسٹریٹجک آراءپیش کیں تا کہ تعاون کو مضبوط بنایا جائے ، نگرانی کے طریقوں کو بہتر بنایا جائے اور پروگرام کے مقاصد تمام اضلاع میں حاصل کئے جائیں ۔
جائیزہ کے دوران ڈپٹی کمشنروں نے مہم کے دوران اپنے اضلاع میں منعقد کئے جانے والے خصوصی کیمپوں ، شکایات کے ازالے کی مہمات ، سروس ڈلیوری کے اقدامات اور آگاہی پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی آراءکا اشتراک کیا ۔

Comments are closed.