ادھم پور میں مسلح جھڑپ کا شروع ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

ادھم پور/15 دسمبر / ٹی آئی نیوز

جموں کے ادھم پور ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ شروع ہوئی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیموں نے تحصیل مجلتا کے علاقے سوان مرتھا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم کو تیز کیا، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کا جوابی کارروائی کی گئی، جس سے تصادم شروع ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ درج کرنے کے وقت وقفے وقفے سے فائرنگ جاری تھی۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.