کشمیر میں 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

سری نگر، 11 دسمبر

وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں اہلیان وادی گوناگوں مشکلات و مسائل سے دوچار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 25 دسمبر تک گرچہ بیچ بیچ میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان ہے تاہم بڑے پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
موصوف ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں 11 اور 12 دسمبر کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13 ست 17 دسمبر تک موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ شمالی اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں صبح اور شام کے وقت ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 دسمبر موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد میں 20 اور 21 دسمبر کو وادی میں کہیں کہیں شام کے وقت ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جبکہ صوبہ جموں میں بھی کچھ مقامات پر اسی طرح کی موسمی صورتحال متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 22 ست 25 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہ سکتا ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران کشمیر میں کئی مقامات پر درمیانی سے ہلکی دھند چھائی رہ سکتی ہے جبکہ جموں صوبے میں بھی کہیں کہیں اس طرح کی صورتحال متوقع ہے۔
یو

Comments are closed.