بارہمولہ میں خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار ، 964 گرام ہیروئن برآمد/ پولیس

منشیات کی لعنت سے نمٹنے کی مسلسل کوششوں میں بارہمولہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے کافی مقدار میں ممنوعہ اشیائ برآمد کیں۔

بارہمولہ پولیس کی ایک پولیس ٹیم، ایس ایس پی بارہمولہ، اے ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ نیہا جین (آئی پی ایس) اور ایس ایچ او پی ایس بارہمولہ اوئیس گیلانی کی قریبی نگرانی شام سات بجے کے قریب جی ایم سی بارہمولہ پارکنگ ایریا کے قریب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران، ٹیم نے دو مشکوک افراد کو روکا، جن کی شناخت صوبیہ بانو (29) دختر مرحوم محمد صادق خان اور طاہر احمد خان (26) ولد امر زمان خان، دونوں ترکانجن، بونیار کے رہائشی ہے۔

ان کی ذاتی تلاشی کے دوران، پولیس نے بالترتیب 424 گرام اور 540 گرام وزنی دو پیکٹوں میں بھری ہوئی کل 964 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد کیا۔ غیر قانونی مارکیٹ میں ممنوعہ اشیا کی قیمت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کے قبضے سے دو موبائل فون اور ایک گاڑی (ٹاٹا پنچ، رجسٹریشن نمبر JK05L-7844)ضبط کی گئی۔

اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 214/2025این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

بارہمولہ پولیس معاشرے سے منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات کے استعمال یا پیڈلنگ سے متعلق معلومات کا اشتراک کرکے تعاون کریں۔

Comments are closed.