لیفٹنٹ گورنر نے مسلح افواج کے ریٹائیرڈ افسران سے ملاقات کی

جموں 8 دسمبر

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو لوک بھون جموں میں مسلح افواج کے ریٹائیرڈ افسران ( ویٹرنز ) سے ملاقات کی ۔
انہوں نے مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا اور شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ فوجیوں کی قربانیوں کی مقروض رہے گی ۔
لیفٹنٹ گورنر نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ کیلئے سخاوت کے ساتھ چندہ عطا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 7 دسمبر 2025 کو منایا جانے والا آرمڈ فورسز فلیگ ڈے شہریوں کو یاد دلاتا ہے کہ مسلح افواج کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہر فرد کو قوم کی سالمیت کے محافظ مسلح افواج کی حمایت کیلئے اپنا حصہ ڈالناچاہئیے ۔
لیفٹنٹ گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ خدمت انجام دینے والے اہلکاروں ، ان کے خاندانوں ، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔
تقریب میں بریگیڈئیر چِب ( ریٹائیرڈ ) ، ڈائریکٹر سینک ویلفئر ڈیپارٹمنٹ چندراکر بھارتی ، پرنسپل سیکرٹری ہوم ، سابق فوجی اور سینک ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے ۔

Comments are closed.