وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے ہر بھائی اور بہن کیلئے عزت، فخر اور وقار کو یقینی بنایا / منوج سنہا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں یوم دستور کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ”آئین کی تمہید “کی تلاوت کا انتظام کیا، اور ہندوستان کے آئین کے بانیوں اور معماروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پالیسی سازوں، افسران پر زور دیا کہ وہ آئین کی اقدار کو برقرار رکھیں اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو برقرار رکھنے کا عہد کریں۔
منوج سنہا نے کہا ” ہمارا آئین قابل احترام ہے جس نے ہندوستان کی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔ ہمیں قومی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔ ہمیں معاشرے میں خود اعتمادی اور عزت نفس کا احساس پیدا کرنا ہوگا اور ہندوستان کو طاقتور اور خود انحصار بنانے کے لیے ہر ذرائع اور وسائل کو استعمال کرنا ہوگا۔ “
انہوں نے کہا کہ 67 سال کے طویل انتظار کے بعد، 2019 میں آئین کی دفعات کو جموں و کشمیر پر مکمل طور پر لاگو کیا گیا، جس سے امتیازی سلوک اور ناانصافی کا خاتمہ ہوا۔
سنہا نے کہا ”اب جموں و کشمیر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کے آئین میں درج مساوات، سماجی اور اقتصادی انصاف کے نظریات کی رہنمائی میں آگے بڑھ رہا ہے“۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ پہلے دن سے، جموں و کشمیر میں ان کا مشن ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا، امتیازی سلوک اور ناانصافی کو ختم کرنا، دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ سماج کے نچلے طبقے تک پہنچے۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ پچھلے 5 سالوں میں کیا حاصل ہوا؟میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ علیحدگی پسندوں کو نوازنے اور محب وطنوں پر تشدد کرنے کا رواج مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔
سنہا نے کہا ” آئین کی تمام دفعات کے نفاذ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے ہر بھائی اور بہن کے لیے عزت، فخر اور وقار کو یقینی بنایا ہے۔ “
Comments are closed.