آٹھویں جماعت تک کیلئے سرمائی تعطیلات ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے / سکینہ ایتو
وزیر سکینہ ایتو نے بدھ کے روز کہا کہ سردیاں بڑھ جانے کے ساتھ ہی دسمبر کے پہلے ہفتے سے 8ویں جماعت تک کے طلباءکیلئے موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہونے کا امکان ہے۔
وزیر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین بار بار سردیوں کی چھٹیوں کے شیڈول کے اعلان کی درخواست کرتے ہیں کینوکہ سردیوں کا موسم چھوٹے بچوں کے لیے مشکل ہو جاتا ہے
ایتو نے مزید کہا ”ہم نے پہلے ہی موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے ایک میٹنگ کی ہے اور ہم نے عارضی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ کلاس اول سے لےکر مڈل گریڈ تک کے نچلے جماعتوں کیلئے ممکنہ طور پر دسمبر کے پہلے ہفتے سے چھٹیاں ہوگی ۔ “
درسی کتابوں کے معاملے کے بارے میں وزیر نے مزید کہا”ہم نے پہلے ہی اس معاملے کو کافی حد تک ہموار کر دیا ہے“۔
Comments are closed.