بجبہاڑہ ریلوئے اسٹیشن کے نزدیک پرندہ ٹرین کے شیشے سے ٹکرانے کے بعد پائلٹ زخمی

سرینگر /08نومبر / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کے پہلے واقعہ میں بانہا ل سے بارہمولہ تک چلنے والی ٹرین کے شیشے سے بجبہاڑہ کے نزدیک پرندہ ٹکرانے کے نتیجے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوگیا جبکہ ریل میں سفر کررہے تمام مسافر محفوظ ہے

ریلوئے حکام کے مطابق سنیچروار کی صبح بجبہاڑہ اور اننت ناگ کے درمیان بارہمولہ سے بانہال جانے والی ٹرین کے شیشے سے ایک عقاب کے ٹکرانے سے ٹرین کے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ لوکوموٹیو کے پائلٹ ایس وشال کو معمولی چوٹیں آئیں اور اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ٹرین کو اننت ناگ اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔

عہدیدار نے تصدیق کی کہ تمام مسافر محفوظ رہے اور ضروری جانچ کے بعد ٹرین اپنا سفر دوبارہ شروع کرے گی۔

Comments are closed.