نیوا پلوامہ میں تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر 85سالہ بزرگ شہر ی لقمہ اجل

سرینگر /31اکتوبر /

پلوامہ کے نیوا علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں ایک بزرگ شہری کی موت واقع ہوئی ہے ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 85سالہ بزرگ شہری جس کی شناخت عبدالرحیم کھانڈے ولد محمد اسماعیل کھانڈے ساکنہ زادورا، پلوامہ کے بطور ہوئی ہے سڑک عبور کر رہا تھا جس دوران ایک تیز رفتار ٹپر نے انہیں زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بزرگ شہر ی شدید طو رپر زخمی ہو گیا ۔

انہوں نے کہا کہ زخمی شہری کو ابتدائی طور پر بون اینڈ جوائنٹ اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.