حکومت بانڈی پورہ میں ہیپا ٹائٹس اے کے پھیلاو کو روکنے کیلئے فعال اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ سکینہ ایتو

وزیر برائے صحت و میڈیکل ایجوکیشن محترمہ سکینہ ایتو نے آج قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ صحت و خاندانی بہبود محکمہ نے بانڈی پورہ کے ارین بلاک میں ہیپا ٹائٹس اے کے پھیلاو¿ کو روکنے اور کنٹرول کرنے کیلئے فوری اور جامع اقدامات اٹھائے ہیں ۔
ایم ایل اے نظام الدین بھٹ کی طرف سے پیش کردہ توجہ دلانے کی تحریک کے جواب میں وزیر موصوفہ نے کہا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی محکمہ صحت کی جانب سے کی جا رہی ہے ، جو ضلعی انتظامیہ اور جل شکتی محکمے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا ” ایک نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے تا کہ کسی بھی نئے کیس کی بروقت رپورٹنگ اور ردِ عمل کو یقینی بنایا جا سکے ۔ “
انہوں نے ایوان کو بتایا کہ متعدی بیماری کی اطلاع ملنے کے بعد فیلڈ ٹیمیں اور ضلعی نگرانی یونٹ بانڈی پورہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور یہ پایا گیا کہ کیسز غیر منظم اور بکھرے ہوئے تھے اور کسی مخصوص علاقے سے کیسز کا کوئی گروہ نہیں ملا ۔
وزیر نے مزید کہا کہ ان علاقوں کی فیلڈ ٹیموں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر کئی سطحوں پر وسیع آئی ای سی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں ، جن کے ساتھ پانی کے مائکروبیولوجیکل تجزیے بھی کئے جا رہے ہیں ۔
وزیر نے مزید کہا کہ جل شکتی محکمے کے ساتھ مل کر تمام مقامی پانی کے ذرایع کا معائنہ کیا گیا اور کوالٹی ٹیسٹنگ کیلئے نمونے لئے گئے ہیں ۔
وزیر نے مزید کہا کہ متاثرہ اور ملحقہ دیہاتوں میں میڈیکل کیمپ منعقد کئے گئے ہیں تا کہ نئے کیسز کی ابتدائی تشخیص اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ا

Comments are closed.