سوپور میں المناک سڑک حادثہ ، چنگی پر کام کرنے والے دو نوجوان جاں بحق

سوپور /20اکتوبر / ٹی آئی نیوز

شمالی قصبہ سوپور میں چنار کراسنگ کے قریب سوموار کی شام ایک المناک سڑک حادثہ میں چنگی میں ڈیوٹی پر معمور دو افراد تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئے

عین شاہدین کے مطابق دو نوجوان چنگی (انٹری پوائنٹ) پر گاڑیوں کی انٹری چیکنگ کیلئے تعینات تھے جس دوران ایک تیز رفتار گاڑی زیر نمبر JK02BW-2179نے انہیں زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید طو رپر زخمی ہو گئے

انہوں نے کہا کہ دونوں کو سب ضلع اسپتال سوپور علاج کیلئے منتقل کیا گیا جہاں بلال احمد ساکنہ سید پورہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرے زخمی نوجوان جس کی شناخت شاہد ہلال ولد ہلال احمد شاہ ساکنہ نادی ہل رفیع آباد کے طور پر ہوئی کو مزید علاج کیلئے سکمز صورہ ریفر کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سوپور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 233/2025کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.