بے موسمی برفباری کے باعث فصلوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام جاری / ڈپیٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر
وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بے وقت موسمی برفباری کے باعث فصلوں کو کافی نقصان ہو گیا ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے محکمہ ہارٹی کلچر کشمیر کے ڈپیٹی ڈائریکٹر جاوید احمد بٹ نے کہا کہ کشمیر کے مختلف حصوں میں حالیہ بے وقت برفباری کی وجہ سے فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام فی الحال جاری ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”ہم فی الحال وادی میں فصلوں پر حالیہ برف باری کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں“۔
انہوں نے مزید کہا کہ، کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فصل کی کٹائی کا کام دوبارہ شروع کرنے سے پہلے خشک موسم کا انتظار کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
Comments are closed.