ماہ بعد برفباری : منفی 8ڈگری کے ساتھ زوجیلا پاس پر رواں موسم کی پہلی سرد ترین رات ریکارڈ
جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موسلا دار بارشوں اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی جس کے ساتھ گلمرگ میں موسم کا پہلا سب سے نیچے درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس خطے میں سردی کی ابتدائی شروعات کا نشان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سادھنا ٹاپ میں 20انچ برف ، پیر کی گلی میں 15انچ، سنتھن ٹاپ میں 18انچ اور زوجیلا پاس میں 7انچ برف ریکارڈ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سونہ مرگ میں 3انچ اور پہلگام میں بھی 2انچ کے قریب بھی ہلکی برفباری ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسمی بارشوں اور برفباری کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کافی کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ پر، زوجیلا پاس نے سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ کی۔انہوں نے کہا کہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں منفی 0.4ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر کے اوائل میں صفر سے نیچے درجہ حرارت ریکارڈ کرنے والا وادی کا پہلا اسٹیشن بن گیا۔ اس کے برعکس پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.