کتھوعہ ملہار میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر تلاشی آپریشن شروع

جموں،22ستمبر

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کٹھوعہ کے ملہار علاقے میں سکیورٹی فورسز نے پیر کے روز ایک بڑے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب فورسز کو علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملی۔

ذرائع کے مطابق فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ دستوں نے اطلاع ملتے ہی پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتلاشی کارروائی شروع کی۔ مقامی لوگوں کو بھی احتیاط برتنے اور فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اگرچہ ابھی تک کسی کی گرفتاری یا کسی ٹھوس چیز کی برآمدگی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، لیکن سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران جموں صوبے کے جنگلات میں دراندازی کی کوششوں اور مشتبہ نقل و حرکت کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان سرحدی علاقوں میں اپنی موجودگی مزید سخت کر دی ہے۔

Comments are closed.