منوج سنہا سیوا پرو کے حصے کے طور جھیل ڈل کی صفائی مہم میں شامل

سری نگر، 21 ستمبر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اتوار کو سیوا پرو کے حصے کے طور پر شہرہ آفاق ڈل جھیل کی صفائی مہم میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈل جھیل صاف ہے اور ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘سیوا پرو کے ایک حصے کے طور پر، ڈل جھیل کی صفائی مہم میں شرکت کی۔ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران، ڈل جھیل، نگین جھیل اور ملحقہ علاقے کے تحفظ کا کام مشن موڈ میں کیا گیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ڈل جھیل صاف ستھرا ہے اور بڑی تعداد میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جھیل ڈل کے ایک تہائی سے زیادہ حصے کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے اور وسیع علاقوں کو کنول سے پاک کر دیا گیا ہے۔ ڈل

منوج سنہا نے کہا کہ جھیل کے پھیلاؤ میں پہلی بار 20 کلومیٹر سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے جھیلوں، دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی۔

Comments are closed.