لیفٹنٹ گورنر کے ہاتھوں سرینگر میں ڈاکٹر اگروال کے آئی اسپتال کا افتتاح
صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں جموں کشمیر سب سے زیادہ ترقی یافتہ/ منوج سنہا
سرینگر/ 20 ستمبر/
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جس میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سرینگر میں ڈاکٹر اگروال کے آئی اسپتال کے افتتاح کے موقع پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کے لحاظ سے جموں و کشمیر ملک کے سرکردہ خطوں میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا ” سال 2019سے پہلے، اس خطے میں صرف چار میڈیکل کالج تھے۔ آج، یہاں 11 میڈیکل کالج، دو ایمس، اور ایک وسیع انڈین سسٹم آف میڈیسن نیٹ ورک ہے“۔
سنہا نے مزید کہا ” وزیر اعظم نریندر مودی کے یونیورسل ہیلتھ کوریج نے جموں و کشمیر کے ہر شہری کے لیے ? 5 لاکھ کے ہیلتھ انشورنس کی ضمانت دی ہے“۔
سنہا نے کہا کہ جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں نئے سپر اسپیشلٹی ہسپتالوں، نجی سہولیات اور اضافی کالجوں کے ساتھ میڈیکل انفراسٹرکچر تیزی سے پھیل گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا ہسپتال میٹروپولیٹن شہروں کے برابر آنکھوں کی معیاری دیکھ بھال فراہم کرے گا اور ادارے پر زور دیا کہ وہ دیہی اور سرحدی علاقوں میں باقاعدہ آو¿ٹ ریچ کیمپس کا انعقاد کرے۔
Comments are closed.