جموں میں بین ریاستی منشیات فروش گرفتار،بڑی مقدار میں گانجا بر آمد: پولیس
جموں، 19 ستمبر
منشیات کے خلاف کریک ڈاﺅن میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جموں پولیس نے ایک بین ریاستی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے بھاری مقدار میں گانجا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن ڈومانا نے ڈومانا میں ایک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 7 کلو گانجا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتار شدہ کی شناخت پپو کمار ولد وجے رائے ساکن یار پور پٹنہ بہار کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈومانا میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر205/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ جموں پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے ۔پولیس لوگوں سے اس ضمن میں بھر پور تعاون کرنے کی اپیل کی۔
Comments are closed.